غزہ ، حماس کے ٹھکانے تباہ کرنے کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ، 21 اسرائیلی فوجی ہلاک

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

غزہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ 

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے کسوفیم کی سرحد کے نزدیک حماس کے ٹھکانوں اور ان کے زیر استعمال عمارتوں کو تباہ کرنے کے دوران بارودی سرنگ دھماکا ہو گیا۔

غزہ پر بمباری جاری ، مزید 200 فلسطینی شہید ، حماس نے 13 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیئے

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حماس کے ٹھکانوں اور ان کے تباہ حال انفرا اسٹرکچر کو ڈھا کر ایک ’’بفر زون‘‘ قائم کرنے کی کوششوں کی جا رہی تھی تاکہ یہودی آباد کار اس محفوظ بفرون کے ذریعے اپنے واپس اپنے گھروں کو جا سکیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حماس نے آپریشن کے دوران اسرائیلی فورسز کی حفاظت پر مامور ایک ٹینک کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد دو عمارتوں میں خوفناک دھماکا ہوا اور عمارتیں گر گئیں جس میں دو درجن سے زائد فوجی دب گئے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے حماس کے اس حملے میں 10 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم اب یہ تعداد 21 ہو گئی۔

حماس کے راکٹ حملے ، 2 افسروں سمیت 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ، 24 ٹینک تباہ

خیال رہے کہ اب تک غزہ میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 219 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More