اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 190 کلوگرام منشیات برآمد ،7 ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  Jan 23, 2024

راولپنڈی ۔23جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف )نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 6 کارروائیوں میں 190 کلوگرام منشیات برآمد کرکے7 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں میں دوحہ جانے والے تین مسافروں سے مجموعی طور پر 3 کلوگرام آئس برآمد کرلی ۔باچا خان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 500 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 52 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے۔

طور درہ بارڈر خیبر سے 186 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔روہتاس روڈ اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 850 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More