یہ ساحل کسی جادوئی جگہ سے کم نہیں کیونکہ ۔۔ ریت، برف اور سمندر کے ملاپ کا خوبصورت منظر دیکھئے

ہماری ویب  |  Jan 23, 2024

اللہ رب العزت نے دنیا میں بے شمار عجائبات بنائے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے، جاپان میں بھی ایسی ہی ایک جگہ ہے جہاں ریت، برف اور سمندر آپس میں ملتے ہیں۔

سانن کیجن جیوپارک کو 2010 میں یونیسکو گلوبل جیو پارکس کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا ، یہ جیو پارک مشرق میں کیوٹو جبکہ مغرب میں توتوری پریفیکچر تک پھیلا ہوا ہے۔

اس جیو پارک میں ریت کے ٹیلے، آتش فشاں، وادیاں، جنگلات اور ساحلی علاقے موجود ہیں جبکہ س ساحل کے قریب گرم پانی کا ایک چشمہ بھی ہے۔

سال کے ایک مخصوص وقت پر ساحل کے قریب برف جم جاتی ہے، عموماً یہ منظر جنوری کے آخر اور فروری کے شروع میں دیکھنے میں آتا ہے۔

جاپان کے دوسرے بڑے جزیرے ہوکائیدو میں واقع یہ ساحل کسی جادوئی مقام کا منظر پیش کرتا ہے جہاں ایک طرف برف، درمیان میں ریت اور دوسری طرف سمندر ہے۔

ریت، برف اور سمندر کے ملاپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے قدرت کے اس کرشمے کو عجوبہ قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More