سفری دستاویزات کے لیے 31 مارچ تک مہلت، پاکستان نے دس دن بعد طورخم بارڈر کھول دیا

اردو نیوز  |  Jan 23, 2024

پاکستان نے منگل کو افغانستان کے ساتھ ایک اہم شمال مغربی سرحدی کراسنگ طورخم کھول دی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق پولیس اور کسٹم حکام نے بتایا کہ افغان ٹرک ڈرائیوروں کے پاس مناسب سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے طورخم بارڈر کو دس روز سے زائد عرصے کے لیے بند کرنے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

ٹرک ڈرائیور برسوں سے بغیر دستاویزات کے سرحد سے گزرنے میں کامیاب رہے ہیں، لیکن پاکستانی حکام نے حال ہی میں افغان ڈرائیوروں سے پاسپورٹ اور ویزا مانگنا شروع کر دیا تھا۔

طورخم بارڈر کراسنگ کو حالیہ مہینوں میں متعدد بار بند کیا گیا ہے، بشمول ستمبر میں جب سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے اسے نو دن تک بند رکھا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More