رینجرز سندھ ، جعل سازی میں ملو ث ملزم گرفتار

اے پی پی  |  Jan 23, 2024

کراچی۔ 23 جنوری (اے پی پی):جعل سازی میں ملو ث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجر کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے شمسی سوسائٹی شا ہ فیصل کالونی سے جعل سازی میں ملو ث ملزم صابر کلیم الدین عرف کرنل کلیم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن، حساس ادارے کا کارڈ اور کاربھی برآمد کر لی گئی۔ ملزم صابر کلیم الدین عرف کرنل کلیم خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے نوسر بازی کے ذریعے لوگوں سے بھاری رقم وصول کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔ ملزم کو بمعہ اسلحہ ایمونیشن اور ایک عدد کار مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More