سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا راجہ مہتاب خان کے بڑے بھائی راجہ عارف خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اے پی پی  |  Jan 23, 2024

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اے بی این نیوز کے چیئرمین اورچیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف راجہ مہتاب خان کے بڑے بھائی راجہ عارف خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو انہوں نے راجہ مہتاب خان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورکہا کہ مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔\

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More