چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ، درجنوں افراد تاحال لاپتہ

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

چین میں گزشتہ روز ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی، درجنوں افراد تاحال ملبے دبے ہوئے ہیں۔

منفی درجہ حرارت کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور تمام افراد کو بحفاظت ملبے سے نکالنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مختلف شہروں میں بارش کا امکان ، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 51 منٹ کے قریب جنوب ہینان صوبے کے مغربی شہر ژاؤٹونگ میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقے میں قائم دو دیہاتی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ملبے تلے سینکڑوں لوگ دب گئے تھے تاہم ریسکیو اہلکاروں نے 200 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا تھا جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More