چین میں شدید زلزلہ،کئی مکانات منہدم

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

بیجنگ: چین میں 7.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے جھٹکے بھارت تک محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے سنکیانگ کے جنوبی حصے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

چائنہ کویک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز ووشی کاؤنٹی میں 22 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلہ سے 2 مکانات اور مویشیوں کے باڑے منہدم ہو گئے جس کے باعث کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت دہلی تک محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی حماس کو جنگ بندی کی تجویز

اس سے قبل پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 51 منٹ پر چینی صوبے ینان کے شہر ژاؤتونگ کے قریبی قصبے تانگ فانگ کے گاؤں لیانگشوئی میں مٹی کا تودہ گرنے سے سینکڑوں افراد دب گئے۔

امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقے سے 200 سے زیادہ افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے جبکہ 47 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ڈیزاسٹر ریلیف کے ہیڈ کوارٹر کے مطابق ملبے تلے دب جانے والے افراد کا تعلق 18 خاندانوں سے ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More