سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال نہ کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

ریاض: سعودی عرب نے فلسطین کا مسئلہ ہونے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہ لانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمیں استحکام کی ضرورت ہے اور استحکام کے ذریعے ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے ہم فلسطین کے لیے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات سے قبل اہم کامیابی مل گئی

فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے سب سے زیادہ اہم غزہ میں جاری تصادم اور عام شہریوں کی اموات کو روکنا ہے جبکہ اسرائیل غزہ اور وہاں کی عام آبادی کو ختم کر رہا ہے جو کسی بھی طرح سے قابل قبول نہیں ہے اور اسے روکنا ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More