آئی ایل ٹی ٹونٹی، شارجہ واریئرز نے دبئی کیپٹلز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، جونسن چارلس کی 93 رنز کی شاندار اننگز

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

دبئی۔22جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے میچ میں شارجہ واریئرز نے دبئی کیپٹلز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، شارجہ نے دبئی کا 171 رنز کا ہدف 18ویں اوور کی آخری بال پر حاصل کرلیا، جونسن چارلس کو 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پیر کو دبئی میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی ٹونٹی کے پانچویں میچ میں دبئی کیپٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، سیم بلنگز نے 31 بالوں پر 52 اور سکندر رضا نے 23 بالوں پر 48 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، کپتان ڈیوڈ وارنر 20 ، رحمان اللہ گرباز اور جیسن ہولڈر 15,15 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ شارجہ کی طرف سے ڈینیل سیمز نے 3 ، مہیش تھیکشانا اور کرس ووکس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں شارجہ واریئرز نے دبئی کیپٹلزکا 171 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 18ویں اوور کی آخری بال پر حاصل کرلیا، اوپننگ بلے باز جونسن چارلس نے 51 بالوں پر 93 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔ باسل حمید 24 اور دینیل سیمز 16 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ دبئی کیپٹلزکے بائولر دشمانتھا چمیرا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More