آئی جی سندھ سے پاکستان اور پنجاب بلائنڈ ایسوسی ایشنز کے وفد کی ملاقات

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

کراچی۔ 22 جنوری (اے پی پی):آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پاکستان بلائنڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر وقاص اور پنجاب بلائنڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر عثمان سعید پر مشتمل چار رکنی وفد نے ملاقات کی اور کھیل کود جیسی صحت مند سرگرمیوں میں اسپیشل بچوں کی شمولیت اور انکی حوصلہ افزائی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفد نے دوران ملاقات بتایا کہ انکی ایسوسی ایشن آئندہ آنیوالے دنوں میں میں کراچی میں اسپیشل بچوں کے لیئے اسپورٹس سرگرمیوں کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں جسکے لیئے ہمیں آپکی جانب سے سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔وفد کے استفسار پر آئی جی سندھ نے اسپیشل بچوں کے لیئے اسپورٹس سرگرمیوں کے انعقاد میں اپنی اور سندھ پولیس کی جانب سے مکمل معاونت اور مدد کا یقین دلایا اور اسپیشل بچوں کے لیئے درد مندانہ احساس رکھنیپر ایسوسی ایشن کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہا اور تعریف کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More