او جی ڈی سی ایل کا صوبہ سندھ میں سونو کنواں نمبر – 9 سے خام تیل کے بھاری ذخائرز حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل )نے صوبہ سندھ میں سونو ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز میں سونو – کنویں نمبر 9 کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، کمپنی نے خام تیل کی حاصل شدہ نئی پیدا وار کوسسٹم میں شامل کر دیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے لوئر گرو فارمیشن کے اپر سینڈ (1B) میں ہائیڈرو کاربن کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے کنویں کو 2350 میٹر تک گہری کھدائی کی گئی۔ سونو کنواں نمبر – 9 صوبہ سندھ کے علاقے حیدرآباد میں واقع ہے، او جی ڈی سی ایل سونو ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کا 100 فیصدی حصص کا ملکیتی آپریٹر ہے ۔ کنواں سونو-9 پہلا کنواں ہے جسے براہ راست الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی )کے ساتھ کنویں کی لاگنگ اور پریشر ٹیسٹنگ کے ذریعے دستیاب وسائل سے مکمل کیا گیا ہے۔

ابتدائی نتائج کے دوران مذکورہ کنویں سے 1850 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ کی جدید مصنوعی لفٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے اور اب تک سات کنویں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ کی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جس کے نتیجے میں پیداواری سطح میں یہ قابل ذکر بہتری آئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More