الیکشن کمیشن کا کراچی ایسٹ کے انتخابی حلقے میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کا نوٹس ، امیدوار سے 2 یوم میں جواب طلب

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے کراچی ایسٹ کے انتخابی حلقے میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ امیدوار سے دو یوم میں جواب طلب کر لیا۔ پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ آئی جی سندھ کو اس حوالے سے سخت کارروائی کرنے اور انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے اس حوالے سےکمیشن کو باقاعدہ طور پر مطلع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پی ایس 105 سے امیدوار عرفان اللہ مروت کی جانب سے انتخابی جلسے میں کھلے عام ہوائی فائرنگ پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے انہیں ضابطہ اخلاق کی شق 17 کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس دے دیا ہے اور متذکرہ امیدوار کو دو یوم کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More