تمام امیدوار اور سیاسی جماعتیں 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں، ترجمان الیکشن کمیشن

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 ءمیں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں، اس کے بعد کسی بھی قسم کی انتخابی مہم پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پیر کو الیکشن کمیشن کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے مطابق 6اور 7فروری 2024 کی درمیانی شب 12بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کر ے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔ لہذا کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More