نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑنے ذکا اشرف کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کی جگہ محسن نقوی کو پی سی بی میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،محسن نقوی کو بورڈ آف گورنرمیں بطور پیٹرنز نمائندہ نامزد کیا جائے گا،محسن نقوی اس وقت پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ بھی ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس سے باہر ہو گئی
واضح رہے کہ ذکاء اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔انہوں نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر استعفیٰ دیا۔
ذکا اشرف نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا عہدہ رکھنے کا کیا فائدہ جس میں اختیارات نہ ہوں۔علاوہ ازیں پی سی بی نے مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیہ میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف کےمستعفی ہونےکی تصدیق کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے پہلی باراپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کر د ی
یاد رہے ذکا اشرف کو نجم سیٹھی کی جگہ پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی تعینات کیا گیا تھا۔ان کی سربراہی میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو ختم ہونا تھی۔
ذکا اشرف کو نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے ابتدائی طور پر 4 ماہ کیلئے ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔4 ماہ کی مدت مکمل ہونے پر 4 نومبر کو مزید 3 ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔
تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کچھ روز قبل پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو گورننگ بورڈ تشکیل دینے سے منع کیا تھا،ان کا استعفیٰ مکی آرتھر، اینڈریو پوٹک اور گرانٹ بریڈ برن کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کے ایک دن بعد آیا۔