ایسی کوئی صورتحال نہیں ہوگی جس سے الیکشن کے انتظامات اور انعقاد میں کوئی مسئلہ درپیش آئے، وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی میڈیا سے گفتگو

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ایسی کوئی صورتحال نہیں ہوگی جس سے الیکشن کے انتظامات اور انعقاد میں کوئی مسئلہ درپیش آئے۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرات پر الرٹس جاری ہوتے ہیں، متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں، ان الرٹس کا الیکشن کے انعقاد سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مسائل ماضی میں بھی آتے رہے ہیں، 2008 اور 2013 کے انتخابات میں سکیورٹی کے مسائل زیادہ سنگین تھے، اللہ پر بھروسہ اور سکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں، انتخابات انشاء اللہ 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ایسی کوئی صورتحال نہیں ہوگی جس سے الیکشن کے انتظامات اور انعقاد میں کوئی مسئلہ درپیش آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More