پاکستان اور ایران کا دونوں ممالک کے سفیروں کی 26 جنوری 2024 تک اپنی اپنی ذمہ داریوں پر واپسی پر اتفاق

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک کے سفیروں کی 26 جنوری 2024 تک اپنی اپنی ذمہ داریوں پر واپسی پر اتفاق کیا ہے۔

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مشترکہ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد باہمی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری 2024 تک اپنے اپنے عہدوں پر واپس ہو سکتے ہیں۔

بیان کے مطابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایران کے وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان 29 جنوری 2024 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More