الیکشن کمیشن کا پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا نوٹس

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے غیر حاضر رہنے والے عملے اور سٹاف کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ پولنگ سٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کارروائی یقینی بنائی جائے۔ اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More