نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ریڈیو پاکستان آمد

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی پیر کو ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ریڈیو پاکستان گئے اور سعید احمد شیخ کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ڈی جی ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ والدہ کا کوئی نعم البدل نہیں، والدہ کا انتقال بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے، اپنی زندگی سے ماں کو نکال دیں تو زندگی میں کچھ نہیں رہتا۔ آپ نے آخری دنوں میں اپنی والدہ کی بہت خدمت کی جو باعث اطمینان ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور سعید احمد شیخ سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More