اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی یوکرین کی طرف سے ڈونیسٹک شہر میں گولہ باری کی مذمت

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

اقوام متحدہ۔22جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے یوکرین کی جانب سے ڈونیسٹک شہر میں گولہ باری کی مذمت کی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کےترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل یوکرین کے شہر ڈونیٹسک میں یوکرین کی جانب سے کی جانے والی گولہ باری سمیت شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کے خلاف تمام حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، گزشتہ روز کی جانے والی گولہ باری میں مبینہ طور پر 25 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے زور دیا کہ شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کے خلاف حملے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ممنوع ہیں، ناقابل قبول ہیں اور انہیں فوری طور پر روکنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More