ایران میں فوجی نے اپنے 5 ساتھی اہلکار قتل کر دیئے

ہم نیوز  |  Jan 22, 2024

 ایرانی فوج کے اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی پانچ ساتھی اہلکار قتل کر دیئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایران کے صوبے کرمان میں فوجی اڈے پر پیش آیا، واقعہ کے بعد اہلکار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ایران میں طاقتور شیعہ عالم آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو قتل کردیا گیا

خبر رساں اداروں کے مطابق اہلکار اپنے بیریکس میں آرام کررہے تھے، کہ اہلکار نے فائرنگ کر دی، تاحال واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ 2022 میں ایک فوجی نے ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک پولیس اسٹیشن میں دوسرے فوجی اور تین پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More