پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ خیبر پختونخواکے تعاون سے بونیر میں دو روزہ ایلم ونٹر فیسٹیول اختتام پذیر

اے پی پی  |  Jan 21, 2024

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ خیبر پختونخواہ کے تعاون سے بونیر میں دو روزہ ایلم ونٹر فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بونیر کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے میلے میں پاکستان بھر سے 110 بائیکس اور 60 جیپوں نے شرکت کی۔

جیپ اور بائیک ریلی کے شرکاء کا علاقہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔فیسٹیول میں پیرا گلائیڈرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ فرنٹیئر کور کی مارشل ڈانس پارٹی نے ثقافتی خٹک رقص پیش کیا۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور نے کھلاڑیوں میں اسناد، شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

یہ علاقے دس سال تک دہشت گردوں کی کارروائیوں کا مرکز رہے اور پاک فوج کے آپریشن اور قربانیوں سے یہاں خوشیاں لوٹ آئیں اور سوات اور مالاکنڈ میں سیاحت اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون سیاح نے کہا کہ یہ علاقہ اب صرف پاک فوج کی وجہ سے پرامن ہے۔ ایک سکھ شہری نے بتایا کہ مقامی آبادی بونیر میں اس تقریب کے انعقاد پر بہت خوش ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More