پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس سے باہر ہو گئی

ہم نیوز  |  Jan 21, 2024

پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس سے باہر ہو گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے پہلی باراپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کر د ی

پیرس اولمپکس میں جگہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو اولمپکس کوالیفائر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنا لازمی تھی۔

مسقط میں کھیلا گیا تیسری پوزیشن کے میچ کا پہلا کوارٹر تو بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن دوسرے کوارٹر کے آغاز میں ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو برتری دلادی تاہم 6 منٹ بعد نیوزی لینڈ کے اسکاٹ بوائیڈ نے مقابلہ برابر کردیا۔

تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

اگلے ہی لمحے پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر ابوبکر محمود نے گول کرکے ایک بار پھر پاکستان کو برتری دلادی۔پاکستان کی 1-2 کی برتری آخری کوارٹر کے آخری چند منٹ تک برقرار تھی لیکن فیصلہ کن وسل سے 8 منٹ قبل نیوزی لینڈ کے ہیگو اینگلس نےگول کرکے مقابلہ 2-2 کیا اور پھر 58 ویں منٹ میں اسکاٹ بوائیڈ نے گول داغ کر نیوزی لینڈ کو 2-3 کی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس طرح پاکستان تیسری پوزیشن کا میچ 2-3 سے ہار گیا اور ایک بار پھر اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔

تحریک انصاف کے کراچی کے امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کردی گئی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اولمپکس کوالیفائر میں 2-3 سے شکست دیکر پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا  ہے۔

گزشتہ روز جرمنی نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 4-0 سے ہرا کر کوالیفائی کر لیا,یاد رہے، پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف 3-3 سے ڈرا کھیلا تاکہ ایک اہم پوائنٹ حاصل کیا جا سکے جو پاکستان کو سیمی فائنل میں لے جانے کے لیے کافی تھا۔

ہفتہ رفتہ:ڈالر ، پاؤنڈ، یورو ، ریال اور درہم کی قدر میں کمی

پاکستان نے اس ہفتے کے شروع میں چین کو 2-0 سے شکست دے کر مقابلے میں اپنی پہلی جیت حاصل کی۔ پاکستان پیر کو اپنا پہلا میچ برطانیہ کے خلاف 6-1 سے ہار گیا تھا۔

پول میچوں سے، پاکستان پول اے میں برطانیہ (نو پوائنٹس) کے پیچھے دوسرے نمبر پر رہا۔ پاکستان کے چار، چین کے تین اور ملائیشیا کا صرف ایک پوائنٹ ہے۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More