وفاقی وزیر ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کی منیجنگ ڈائریکٹرآئی ایف ڈبلیو ایکسپو اور ڈی ایل جی انٹرنیشنل سے ملاقات

اے پی پی  |  Jan 21, 2024

برلن۔21جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے آئی ایف ڈبلیو ایکسپو اورڈی ایل جی انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر سٹیفن کریسی سے ملاقات کی۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ گلوبل فورم برائے فوڈ و ایگریکلچر(جی ایف ایف اے)ایکسپوکے موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

اتوار کے روز جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات کے دوران زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More