شعیب ملک کی ثنا جاوید سےشادی کے بعد اب اذہان کس کے پاس رہے گا؟ پتہ چل گیا

ہم نیوز  |  Jan 21, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی ثنا جاوید سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر اور بھارتی ٹینس سٹار کے درمیان علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ اب ان کا بیٹا اذان اپنے والد کے پاس رہے گایا پھر والدہ پاس رہے گا؟۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی تصدیق، اصل وجہ سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے باہمی اتفاق کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ قومی کرکٹراور بھارتی ٹینس سٹار کے درمیان علیحدگی کی افواہیں 2022 سے زیر گردش تھیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سٹار جوڑی نے علیحدگی کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ان کا بیٹا اذہان اپنی والدہ کے پاس رہے گا اور دونوں مل کر بیٹے کی کفالت کریں گے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے پہنچ گئے

دوسری جانب سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے سابقہ شوہر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی جانب سے دوسری شادی کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی طرف سے جاری کردہ پوسٹ میں یہ بیان جاری کیا گیا۔ پوسٹ میں لکھا گیا کہ ‘ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا ہے۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا نیک خواہشات کا اظہار

پوسٹ میں کہا گیا کہ ‘آج اس بات کی ضرورت پیش آگئی ہے کہ ثانیہ مرزا اس بات کو شیئر کرے کہ شعیب اور اس کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں۔ ثانیہ اپنے سابق شوہر شعیب کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More