افغانستان میں تباہ ہونے والے طیارے سے متعلق روسی ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم بیان جاری کر دیا۔
ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ ایک چارٹر ایمبولینس فلائٹ تھی جو بھارت سے ازبکستان کے راستے ماسکو جا رہی تھی، روسی ایوی ایشن حکام کا بتانا ہے کہ روسی رجسٹرڈ طیارہ ہفتے کی شام کو افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ریڈار سے غائب ہوا، فرانسیسی ساختہ ڈیسالٹ فالکن طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔
یوکرین کااسلحہ لے جانے والا فوجی کارگو طیارہ تباہ کر دیا، روس کا دعویٰ
روسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک چارٹرڈ فلائٹ تھی، افغانستان اور تاجکستان کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
قبل ازیں افغان میڈیا نے کہا تھا کہ افغانستان میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔