ملائیشیا کے بادشاہ عبد اللہ پاہنگ اور ملکہ نے ٹی وی پر خبریں پڑھ کر عوام کے دل جیت لیے

ہم نیوز  |  Jan 21, 2024

ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ نے سرکاری ٹی وی پر خبریں پڑھ کر عوام کے دل جیت لیے۔

بادشاہ عبداللہ پاہنگ اور ملکہ سلطانہ نے سرکاری ٹی وی کے یوم تاسیس کے موقع پر نیوز اسٹوڈیو کے دورے کے دوران خبریں پڑھنے کی پیشکش کی۔

بادشاہ اور ملکہ نے 10 منٹ تک ملکی اور عوامی دلچسپی کی خبریں پڑھیں۔ ملائیشیا کے عوام نے بادشاہ اور ملکہ کے اس عمل کو خوب سراہا۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اسمبلی توڑ دی، جلد انتخابات کا اعلان

واضح رہے کہ سلطان عبداللہ نے جنوری 2019 میں ملک کے 16 ویں بادشاہ کے طور پر حلف اٹھایا تھا ۔ وہ وسطی ریاست پاہنگ کے علامتی حکمران ہیں۔ انہوں نے ملک کی شمال مشرقی ریاست کیلنٹن کے سلطان محمد پنجم کی جگہ لی ہے جو اس سے قبل ملائیشیا کے بادشاہ تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More