لاہور: کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اداکارہ ثناء جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے رنز اسکور کرتے ہوئے ٹی 20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز پا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی تصدیق، اصل وجہ سامنے آگئی
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک نے معروف اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کر لی ہے۔ اس بات کا کرکٹر نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے اعلان کیا اور کیپشن میں الحمدللہ لکھا اور ساتھ ہی قرآن پاک کی آیت لکھی۔