پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز بحال ہونا شروع

ہم نیوز  |  Jan 20, 2024

ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب، ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں۔

کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں 7 بجے سے پہلے ہی انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ انٹرنیٹ بھی سست روی کا شکار تھا۔

ملک بھر میں فیس بک ،ٹوئٹر اور یوٹیوب کی سروسز بحال

تاہم عارضی تعطل کے بعد ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب، ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک ماہ کے اندر ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خلل کا سامنا کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اسے سے قبل 7 جنوری کو ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹس فارمز کی سروس ڈائون ہو گئی تھی۔

جبکہ  ماہ 17 دسمبر 2023 میں بھی صارفین کو اس مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سروس معطلی کے حوالے سے بنیادی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ جولائی میں پاکستان کو 2023 کے نصف تک انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More