چین کے نائب وزیر خارجہ سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jan 20, 2024

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون و رابطہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لئے ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات (کل )اتوار کو ہوگی۔ سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی چین کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دورے کے دوران سن وی ڈونگ کی ملک کی اعلی قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More