خیبرپختونخوا ، امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹسز جاری اور جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ جاری

اے پی پی  |  Jan 20, 2024

پشاور۔ 20 جنوری (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں اور امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹسز جاری اور جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کمیشن کے مطابق چئیرمین تحصیل کونسل پورن عبدالمولی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 30 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ جرمانہ 23 جنوری تک جمع کراکر چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

عبدالمولی کو 18 جنوری کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شانگلہ نے طلب کیا تھا لیکن وہ خود پیش ہوئے نہ ان کا نمائندہ پیش ہوا۔

اسی طرح چئیرمین تحصیل کونسل بشام سعید الرحمان کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ جرمانہ 23 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ وہ 18جنوری کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شانگلہ کے دفتر میں پیش ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More