آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک، شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Jan 20, 2024

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند/ سموگ چھائے رہے گی۔

کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔ہفتہ کو محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم تربت07، گوادر02 اور پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خطہ پوٹھوہار، پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔ہفتہ کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 11، اسکردومنفی09، کالام منفی 06، گلگت، گوپس، استور منفی 05 اور سری نگرمیں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چندروز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے اور اسلام آباد شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More