معاون خصوصی مشعال حسین ملک کا چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک کے ماموں کے انتقال پر اظہار افسوس

اے پی پی  |  Jan 20, 2024

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے بھارت کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی قید چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) محمد یاسین ملک کے ماموں کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ہفتے کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جے کے ایل ایف کے چیئرمین کے ماموں محمد شفیع کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔

انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ مشعال ملک نے اللہ تعالیٰ سے سوگوار خاندان خاص طور پر یاسین ملک کی والدہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی دعا کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More