سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 504 کیسز نمٹائے

اے پی پی  |  Jan 20, 2024

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 504 کیسز نمٹادی ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے 15 جنوری 2024 (پیر) سے 19 جنوری 2024 (جمعہ) کے دوران 504 مقدمات (سی ایم اے ایز کے علاوہ ) نمٹا دیئے ہیں جبکہ 15 جنوری 2024 (پیر) سے 20 جنوری 2024 (ہفتہ) کے دوران 335 نئے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستاناور سپریم کے معزز جج صاحبان مقدمات کو جلد نمٹانے اوربیک لاگ کو کم کرنے کیلئے مقدمات کی سماعت کرتے رہے تاکہ بیک لاگ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More