ڈیرل مچل پاکستان کیخلاف آخری ٹی 20 سے دستبردار

ہم نیوز  |  Jan 20, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل پاکستان کیخلاف آخری ٹی 20 سے دستبردار ہوگئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں میزبان ٹیم کیآل راؤنڈر ڈیرل مچل شرکت نہیں کریں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے کئی نام زیر گردش ، مصطفیٰ رمدے سب سے مضبوط امیدوار

کیویز کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیرل مچل ورک لوڈ مینجمنٹ کے باعث آخری ٹی 20 سے دستبردار ہوئے ہیں اور ان کی جگہ راچن رویندرا کو سکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے سیریز میں اپنی پوزیشن اور مستقبل کے شیڈول کو مد نظر رکھتے ہوئے مچل کو آرام دینے کا فیصلہ ہے، نیوزی لینڈ کو سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More