پاکستان ایران كشيدگى کےخاتمہ کا فیصلہ خطہ کے ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

اے پی پی  |  Jan 20, 2024

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران كشيدگى کےخاتمہ کا فیصلہ خطہ کے ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایران سمیت تمام پڑوسیوں سے بہتر تعلقات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہ تھی۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلےمسلمان اور پاکستانی ہیں ہمارے فرقے اور قبیلے بعد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے،پاکستان کی سلامتی استحکام اور خودمختاری سب سے اہم اور مقدم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More