امریکہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ہم نیوز  |  Jan 20, 2024

الاسکا: امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وسطی الاسکا میں زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے زیرآب جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کر لیا

زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ زلزلے کے آفٹر شاکس آنے کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More