ذکا اشرف نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ہم نیوز  |  Jan 19, 2024

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکاء اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ذکاء اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں عہدے سے مستعفی ہوئے۔انہوں  نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر استعفیٰ دیا،ذکاء اشرف نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو اپنا استعفی بھیج دیا ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں، میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں۔

یاد رہے  ذکا اشرف کو نجم سیٹھی کی جگہ پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی تعینات کیا گیا تھا۔ان کی سربراہی میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو ختم ہونا تھی۔

ذکا اشرف کو نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے ابتدائی طور پر 4 ماہ کیلئے ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔4 ماہ کی مدت مکمل ہونے پر 4 نومبر کو مزید مزید 3 ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔

ذکا اشرف نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کر دیا ہے،ایسا عہدہ رکھنے کا کیا فائدہ جس میں اختیارات نہ ہوں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More