اقوام متحدہ میں سعودی سفیر ریما بند بندر السعود نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی بات نہیں ہوگی۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب غزہ میں سیز فائر تک اسرائیل سے کوئی تعلقات قائم نہیں کرے گا۔
ریما بنت بندر کا کہنا تھا کہ ‘میرے نزدیک اس وقت سب سے اہم چیز اس حقیقت کو دیکھنا ہے کہ سعودی عرب نے اب تک تعلقات کی بحالی کو اپنی پالیسی کا مرکز نہیں بنایا ہے بلکہ اس نے امن و استحکام کو اپنی پالیسی میں سب سے اہم رکھا ہے۔
سعودی کابینہ نے غزہ سے متعلق اسرائیلی عزائم مسترد کر دیئے