وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

اے پی پی  |  Jan 19, 2024

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کے بھائی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More