صدر مملکت کا لکی مروت حملے کے شہداء کے اہل خانہ سے رابطہ ، اظہار ہمدردی کیا

اے پی پی  |  Jan 19, 2024

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکی مروت حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو سپاہی محمد افضل اور ابرار حسین کے لواحقین سے بھی اظہارِ تعزیت کیا ۔

صدر مملکت نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے شہداء کو سلام پیش کیا ۔ صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندیِ درجات اور ورثاء کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More