پی ایس ڈی پی کے تحت ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 1 ارب 90 کروڑ روپے جاری

اے پی پی  |  Jan 19, 2024

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک1 ارب 90کروڑ 75 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جن میں سے36کروڑ63لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 5ارب 45 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 1 ارب 90کروڑ روپے جاری جبک36 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More