نیٹو کا بڑی فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان، 90 ہزار فوجیوں کی شرکت متوقع

اے پی پی  |  Jan 19, 2024

برسلز۔19جنوری (اے پی پی):نیٹو نے سرد جنگ کے بعدسب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ، جن میں 90ہزار فوجیوں کی شرکت متوقع ہے۔ رائٹرزکے مطابق اتحاد کے اعلیٰ کمانڈر کرس کیولی نے بتایا کہ سٹیڈ فاسٹ ڈیفنڈر 2024 مشقوں میں مجموعی طور پر میں 90 ہزارفوجی ،طیارہ بردار بحری جہاز ،لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر ، ڈرونز ،ٹینک اور 533 انفنٹری فائٹنگ وہیکلز شامل ہوں گی ۔

کرس کیولی نے کہا کہ یہ مشقیں نیٹو کے اپنے علاقائی منصوبوں پر عمل درآمد کی تیاری ہے، اتحاد نے دہائیوں میں پہلے دفاعی منصوبے بنائے ہیں انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک کی اہم ترین مشقوں میں سویڈن کو بھی شامل کیا جارہا ہے جو ابھی نیٹو کا باضابطہ رکن نہیں ہے۔

واضح رہے برطانیہ نےگزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ چار دہائیوں کے دوران یہ پہلی نیٹو مشقیں ہوں گی جن میں 20 ہزار برطانوی فوجی شریک ہوں گے۔یہ مشقیں امکانی طور پرآئندہ ہفتے شروع ہو کر مئی تک جاری رہیں گی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More