پاک نیوزی لینڈ سیریز: کیوی بلے باز ڈیون کونوے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہم نیوز  |  Jan 19, 2024

پاکستان کیخلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، کیوی بلے باز ڈیون کونوے کورونا کا شکار ہوگئے۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک ٹریکر کے مطابق کرائسٹ چرچ میچ سے قبل ڈیون کونوے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ انہیں قرنطینہ کردیا گیا جس کے باعث وہ چوتھے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی پاکستان کو بدترین شکست

خیال رہے کہ سیریز سے قبل کیوی آل راؤنڈر مچل سینٹنر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں ہیگلے پارک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، کیویز کو 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More