سہ ملکی بحری مشقوں کے جواب میں زیر جوہری ہتھیاروں کے زیر آب نظام ہائل 23-5 کا تجربہ کیا ہے،شمالی کوریا

اے پی پی  |  Jan 19, 2024

پیانگ یانگ۔19جنوری (اے پی پی):شمالی کوریا نے کہا ہےکہ اس نے امریکا،جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ بحری مشقوں کے جواب میں زیر جوہری ہتھیاروں کے زیر آب نظام ہائل 23-5 کا تجربہ کیا ہے۔

کے سی این اے نے شمالی کورین وزارت دفاع کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ سہ ملکی بحری مشقیں شمالی کوریا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ،ان کے جواب میں ہم نے اپنے زیر آب جوہری ہتھیاروں کے سسٹم ہائل 23-5 کا تجربہ کیا ہے۔ ہائل کا ایک مختلف ورژن جس کا مطلب کورین زبان میں سونامی ہے ۔

یاد رہے کہ امریکا،جنوبی کوریا اور جاپان کی بحری مشقوں میں تینوں ممالک کے نو جنگی جہاز شامل تھے جن میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس کارل ونسن بھی شامل تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More