ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کا میزبان سعودی عرب ہو گا

اے پی پی  |  Jan 19, 2024

یاض ۔19جنوری (اے پی پی):سعودی وزیر اقتصادی منصوبہ بندی فیصل الابراہیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

العربیہ کے مطابق سعودی وزیر اقتصادی منصوبہ بندی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 28 اور 29 اپریل ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں بین الاقوامی تعاون، شرح نمو اور توانائی کے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بدولت سعودی عرب مستقبل میں مزید بہتر اور طاقتور ہو گا۔وزیر اقتصادی منصوبہ بندی نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب اپنی پیداواری اور اقتصادی مسابقت کی استعداد بڑھانے کے لیے سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درپیش مشکل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی سعودی عرب نے وژن 2030 ترتیب دے کر نافذ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More