نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، اعظم خان کو ریسٹ دیا گیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ہیگلے پارک اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی، کیویز کو 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے میچ سے قبل پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے بلے باز اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی پاکستان کو بدترین شکست
پاکستان کی طرف سے پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابراعظم، فخرزمان، افتخار احمد، محمد نواز شامل ہیں۔ حارث رؤف، زمان خان، کپتان شاہین شاہ آفریدی اور وسیم جونیئر ٹیم کا پیس اٹیک سنبھالیں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین میچز میں وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دینے والے اعظم خان کی جگہ اب محمد رضوان چوتھے میچ میں وکٹ کیپر ہونگے۔