غزہ میں یرقان پھیل رہا ہے، وزارت صحت

اے پی پی  |  Jan 19, 2024

رام اللہ ۔19جنوری (اے پی پی):غزہ میں بے گھر فلسطینیوں میں یرقان پھیل رہا ہے۔ٹی آرٹی کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بے گھر فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں میں’’ہیپاٹائٹس اے‘‘ پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔

بیان کے مطابق یرقان کے پھیلائو کی وجوہات متاثرہ علاقوں میں انسانوں کی کثرت اور حفظانِ صحت کی غیر صحت مندانہ صورتحال ہیں۔غزہ کی وزارت صحت نے متنبہ کیا ہے کہ ضروری سامان کی عدم فراہمی کے باعث’’سی بی سی ٹیسٹ‘‘کسی بھی وقت بند ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More