جرمن چانسلر کا امریکی صدر سےٹیلی فونک رابطہ، یوکرین کےلیے امداد ،مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Jan 19, 2024

برلن ۔19جنوری (اے پی پی):جرمن چانسلر اولاف شولز نے امریکی صدر جو بائیڈن سےٹیلی فونک رابطے میں یوکرین کےلیے امداد کے تسلسل اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق دونوں رہنمائوں نے روس کے یوکرین پر متواتر حملوں کی مذمت کرتےہوئے یوکرین کو مالی،عسکری اور انسانی امدادکی فراہمی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔بتایا گیا ہے کہ جرمنی نے اس سال یوکرین کےلیے 7 ارب یورو کی سے زائد کی عسکری امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More