ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

ہم نیوز  |  Jan 19, 2024

پشاور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کو 2 مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتوانے والے ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ میں مسلسل پشاور زلمی کا حصہ ہیں اور وہ سیزن ون سے پشاور زلمی کے ساتھ ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ڈیرن سیمی کو پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں اور پی ایس ایل کی ابتدا ہی سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی ٹیم اور فیملی کا اہم ترین حصہ ہیں اور پاکستان اور زلمی فینز کے پسندیدہ ہیں۔

📣🚨

𝑫𝒂𝒓𝒆𝒏 𝑺𝒂𝒎𝒎𝒚 – 𝑯𝒆𝒂𝒅 𝑪𝒐𝒂𝒄𝒉 𝒐𝒇𝑷𝒆𝒔𝒉𝒂𝒘𝒂𝒓 𝒁𝒂𝒍𝒎𝒊 𝑭𝒐𝒓 𝑷𝑺𝑳 9 💛

The tactician, @darensammy88 is all set to lead his men in yellow to their second championship title ⚡️🏆#Zalmi #YellowStorm #HBLPSL9 pic.twitter.com/BFpF8OnEuL

— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) January 18, 2024

ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے اور پشاور زلمی ٹیم میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل 2 کا ٹائٹل جیتنا یادگار لمحات ہیں جبکہ پی ایس ایل سیزن 9 میں ایک بار پھر پشاور زلمی کو ٹرافی جتوانے کی کوشش کروں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More